چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاکہ عدلیہ میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

فوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیںگے:مسکائزئی
29 مارچ 2015 (15:08)
0

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نواز مسکائزئی نے کہا ہے کہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیںگے۔  انہوں نے یہ بات خضدار میں عدالتی افسروں کے بنگلوں اورسٹاف کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عدالتی افسروں اور دوسرے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہاکہ عدلیہ میں بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔