ترجمان نے کہا کہ پانچ سو راکٹ ، پندرہ سو ڈیٹونیٹرز اور پانچ سو کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

بلوچستان:قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ جھڑپ میں 4جنگجو ہلاک
29 مارچ 2015 (12:01)
0

بلوچستان میں ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک جھڑپ میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے۔ 

فرٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب سیکورٹی فورسز کی تلاشی کی کارروائی کے دوران جنگجوئوں نے ان پر فائرنگ کردی۔
ترجمان نے کہا کہ پانچ سو راکٹ ، پندرہ سو ڈیٹونیٹرز اور پانچ سو کلوگرام بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔