پولیو سے بچائو کی یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

کراچی میں انسدادپولیو مہم کل سے شروع
29 مارچ 2015 (12:45)
0

کراچی کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم پیر سے شروع ہورہی ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران سیکورٹی اور دوسرے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے کراچی میں ایک اجلاس ہوا۔


اجلاس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ، ڈپٹی کمشنر ز، ای ڈی اوہیلتھ اورعالمی ادارہ صحت ، یونیسیف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً دو لاکھ اکتالیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیںگے۔