پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر درآمدی مائع قدرتی گیس کھاد اور بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کی جائے گی۔

مائع قدرتی گیس کی درآمد سے گیس کی رسد،طلب میں فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی:خاقان
29 مارچ 2015 (11:57)
0

پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مائع قدرتی گیس کی درآمد سے قدرتی گیس کی رسد اورطلب کے درمیان فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی اور اسے فرنس آئل کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

پورٹ قاسم پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر درآمدی مائع قدرتی گیس کھاد اور بجلی کی پیداوار کیلئے استعمال کی جائے گی جسے بعد میں گھریلو استعمال سمیت دوسرے شعبوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔