وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کا بنیادی مقصد ملک کو تباہ کرنا تھا۔

کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی:رشید
29 مارچ 2015 (10:02)
0

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جانی چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے کا بنیادی مقصد ملک کو تباہ کرنا تھا۔