وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پوری قوم چینی صدر ژی جن ینگ کے پاکستان کے دورے کی شدت سے منتظر ہے۔

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے:شہباز
29 مارچ 2015 (15:16)
0

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔

وہ لاہور میں مختلف توانائی منصوبوں خصوصاً ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پر اب تک ہونے والی پیشرفت کے بارے میں اعلی سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔


شہبازشریف نے کہاکہ پوری قوم چینی صدر ژی جن ینگ کے پاکستان کے دورے کی شدت سے منتظر ہے انہوں نے کہاکہ چینی صدر کے دورے کے موقع پر کئی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا جائے گا۔


ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے جواجلاس میں شریک تھے کہاکہ ان کی وزارت بجلی گھروں کیلئے کوئلے کی فراہمی میں مکمل تعاون کرے گی۔