انہوں نے کہاکہ پاکستان کوفوراً تعلیمی بجٹ موجودہ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد کرنا ہوگا۔

عالمی برادری پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گی:برائون
29 مارچ 2014 (22:48)
0

گورڈن برائون نے ریڈیو پاکستان کے کرنٹ افیئرز چینل سے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے آئندہ دو برس میں ہر بچے کوتعلیم کے حصول کیلئے سکول بھیجنے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کوفوراً تعلیمی بجٹ موجودہ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد کرنا ہوگا۔


گورڈن برائون نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گی اور اس رقم کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ایک طریقہ کار وضع کر دیا گیاہے۔