انہوں نے کہا اتوار کو فلنگ سٹیشنز دن بھر کھلے رہیں گے۔

حکومت کاپنجاب میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان
29 مارچ 2014 (19:45)
0

حکومت نے منگل سے پنجاب میں پورا ہفتہ6 گھنٹے روزانہ سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے آج(ہفتہ) لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سی این جی اسٹیشنز پیر سے ہفتہ روزانہ صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہا کریںگے۔

انہوں نے کہا اتوار کو فلنگ سٹیشنز دن بھر کھلے رہیں گے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گیس کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کیلئے اقدامات کیے ہیں اور صورتحال اگلے سال بہتر ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا اگلے پانچ سالوں میں اضافی گیس پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔