آج (ہفتہ)شام لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ایک پیچیدہ عمل ہے اور تنقید سے اس عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حکومت قیام امن کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے:حمزہ شہباز
29 مارچ 2014 (22:02)
0

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں قیام امن کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہیں۔


آج (ہفتہ)شام لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات ایک پیچیدہ عمل ہے اور تنقید سے اس عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

چین کے ناظم الامور YAO WEN نے کہا ہے کہ چین مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کرے گا۔


وہ آج(ہفتہ) اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے رکن حمزہ شہباز سے باتیں کررہے تھے \' YAO WEN نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف باہمی تجارت اور اقتصادی روابط بڑھانے کی جو کوشش کررہے ہیں چینی قیادت اس کی تعریف کر رہی ہے۔


حمزہ شہباز نے چینی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے موقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔