پنجاب میں تیزاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک صوبائی بورڈ اور ایک فنڈ قائم کیا جارہا ہے

29 مارچ 2014 (22:00)
0

قانون انصاف اور انسانی حقوق کی وزارت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں ایک قومی پالیسی تیار کررہی ہے۔

اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے بتایاہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں سرکاری حکام نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات کی حوصلہ شکنی کیلئے پوائزنز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے اور تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

پنجاب میں تیزاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے ایک صوبائی بورڈ اور ایک فنڈ قائم کیا جارہا ہے جومتاثرین کو خصوصی طبی اور نفسیاتی علاج معالجے اور نگہداشت کی سفارش کرے گا۔