انہوں نے کہا آئین ہر شہری کو مساوی حقوق دیتاہے

عدلیہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے کردار ادا کررہی ہے:چیف جسٹس
29 مارچ 2014 (21:52)
0

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے آج (ہفتہ)KINNAIRDکالج برائے خواتین لاہور میں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی نے ناانصافیوں کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے متحرک کردار ادا کیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے انقلابی پالیسی پر عمل کررہی ہے انہوں نے کہا آئین ہر شہری کو مساوی حقوق دیتاہے۔