کل شام لاہور میں رضا رومی پر نامعلوم افرادنے حملہ کیاتھا۔

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے رضا رومی کی عیادت کی
29 مارچ 2014 (20:57)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید آج(ہفتہ) لاہور میں ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے اینکر پرسن رضا رومی کے گھرگئے اور اُن کی عیادت کی۔

کل شام لاہور میں رضا رومی پر نامعلوم افرادنے حملہ کیاتھا۔

وزیر اطلاعات نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کا یقین دلایا۔

برطانیہ کے ہائی کمشنرPHILLIP BARTON نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کو اظہار رائے کی آزاد ی پر حملہ قرار دیا۔