بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

29 مارچ 2014 (20:53)
0

آج(ہفتہ) سریاب روڈ کوئٹہ کے مقام پر بم دھماکے میں ایک لڑکی جاں بحق اور اٹھارہ افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے قریبی دکانوں اور ایک ہوٹل کو بھی نقصان پہنچا۔

بلوچستان اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ عبد المالک بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے صوبائی حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے روکا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔