تحفظ خوراک کے وزیرسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال کی ضرورت ہے۔

وزیرخزانہ اسحق ڈارکاجلد قومی زرعی پالیسی کی تشکیل پرزور
29 مارچ 2014 (12:40)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے جلد قومی زرعی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ملک خوراک کے معاملے میں خودکفیل ہو سکے۔

 

اسلام آباد میں تحفظ خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے قدرتی وسائل کے بھرپور استعمال کی ضرورت ہے۔

 

سکندر حیات بوسن نے کہا کہ توقع ہے کہ اس سال گندم کی پیداوار دو کروڑ پچاس لاکھ ٹن سے زیادہ ہو گی۔