آئی ایم ایف نے واشنگٹن میں اپنے ایک تازہ ترین تجربے میں کہا کہ موجودہ عرصے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح مثبت رہی کیونکہ اس کا پیداواری شعبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مضبوط ہورہا ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیز تر اقتصادی ترقی پرا طمینان کااظہار
29 مارچ 2014 (11:54)
0

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی تیز تر اقتصادی ترقی کے بارے میں امید ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے واشنگٹن میں اپنے ایک تازہ ترین تجربے میں کہا کہ موجودہ عرصے میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح مثبت رہی کیونکہ اس کا پیداواری شعبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مضبوط ہورہا ہے۔


تجزیے میں کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے کئی گئی اقتصادی اصلاحات اور بجلی کی قلت پر قابو کی وجہ سے مجموعی ملکی پیداوار کی شرح میں بہتری آئی ہے۔

 

آئی ایم ایف نے کہا کہ مشکلات کے باوجود مسلم لیگ نون کی حکومت اقتصادی اصلاحات کیلئے پختہ عزم رکھتی ہے۔