صدرممنو ن حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے رضارومی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

نجی ٹی وی کےاینکر پرسن رضارومی مسلح افرادکی فائرنگ میں زخمی، ڈرائیورجاں بحق
29 مارچ 2014 (11:21)
0

لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رضارومی کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔حملے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

 

صدرممنو ن حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے رضارومی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

 


انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔