نائب وزیر داخلہ نے بتایاکہ4خودکش حملہ آوروں نے عمارت میں خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ پانچویں کو سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

افغانستان :گیسٹ ہائوس پر طالبان کے حملے میں 6 افراد ہلاک
29 مارچ 2014 (13:27)
0

افغانستان میں ایک گیسٹ ہائوس پر طالبان کے حملے میں پانچ خودکش حملہ آوروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

 

نائب وزیر داخلہ جنرل محمد ایوب سالانگی نے صحافیوں کو بتایا چارخودکش حملہ آوروں نے عمارت کے داخلی راستے پر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا جبکہ پانچویں کو سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

 

 ادھر کابل میں باغیوں نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے۔

 


وزارت داخلہ کے ترجمان صدق صدیقی نے کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین سے چار حملہ آور ایک قریبی عمارت میں داخل ہو گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کے دفتر پر فائرنگ کر رہے ہیں۔