وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فون کال میں امریکی صدر نے صدر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ یوکرئن کے ساتھ روسی سرحد پر فوج جمع کرنے سے گریز کریں۔

پیوٹن اور صدر اوبامہ کا یوکرین کے بحران کے حل کیلئے امریکی تجویز پر تبادلہ خیال
29 مارچ 2014 (11:58)
0

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر براک اوبامہ کو ٹیلی فون کیا اور یوکرین کے بحران کے سفارتی حل کیلئے امریکی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فون کال میں امریکی صدر نے صدر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ یوکرئن کے ساتھ روسی سرحد پر فوج جمع کرنے سے گریز کریں۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ان کے وزرائے خارجہ آئندہ اقدامات پر بات چیت کے بارے میں جلد ملاقات کرینگے۔

 

ادھر کریملن نے کہا کہ روسی صدر نے صدر اوباما کی توجہ کیف اور یوکرئن کے مختلف علاقوں میں انتہا پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی طرف مبذول کروائی۔

 

ادھر جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کریمیا کے بحران میں روسی کردار کے حوالے سے روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ٹوکیو میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کریمیا میں طاقت کے زور سے صورت حال کی تبدیلی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔