اس بات کا فیصلہ ریاض میں صدر براک اوبامہ اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزالسعود کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔

امریکہ اور سعودی عرب کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
29 مارچ 2014 (11:34)
0

امریکہ اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے اور مشرقی وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مذاکرات کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ ریاض میں صدر براک اوبامہ اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزالسعود کے درمیان ملاقات میں کیاگیا۔
انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام اورشام کے تنازع پربھی تبادلہ خیال کیا۔مذاکرات کے بعد وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کی تعریف کی۔

 

تاہم سعودی حکام نے ملاقات پر فوری کوئی تبصرہ نہیںکیا لیکن سعودی سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ بات چیت میں مشرق وسطیٰ امن کوششوں اور شامی بحران پر توجہ دی گئی۔