میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ:آج پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا
29 مارچ 2014 (12:42)
0

آج (اتوار)ڈھاکہ کے قریب میرپور میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
ایک اور میچ میں اسی مقام پر شام ساڑھے چھ بجے بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔
کل کے میچوں میں چٹاگانگ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تین رنز سے ہرا دیا۔
سکور یہ رہا
جنوبی افریقہ مقررہ بیس اوورز میں 196 رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ
انگلینڈ مقررہ بیس اوورز میں 193 رنز سات کھلاڑی آئوٹ
ایک اور میچ میں نیوزی لینڈ نے ہالینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
سکور یہ رہا
ہالینڈ مقررہ بیس اوورز میں 151 رنز چار کھلاڑی آئوٹ
نیوزی لینڈ انیس اوورز میں 152 رنز چار کھلاڑی آئوٹ