وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

حکومت،طالبان مذاکراتی ٹیموں کا حالیہ پیش رفت کا جائزہ
29 مارچ 2014 (21:56)
0

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں نے آج (ہفتہ)اسلام آباد میں اپنی ملاقات میں حکومتی ٹیم اور طالبان شوریٰ کے درمیان حالیہ براہ راست مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

بعد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے طالبان ٹیم کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان شوریٰ سے مزید بات چیت کا ایجنڈا اگلے چند روز میں طے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور ملاقات کیلئے جگہ اور وقت کے تعین کے بعد ہوگا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بات چیت میں کوئی تعطل نہیں ہے بلکہ مذاکراتی عمل میں پیشرفت ہوئی ہے۔