وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلئے بتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں

تین مہینوں میں قومی گرڈ میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی:آصف
29 مارچ 2014 (21:08)
0

پانی اور بجلی کے وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آئندہ تین مہینوں کے دوران قومی گرڈ میں دو ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔

انہوں نے آج(ہفتہ) ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور بجلی گھر کے منصوبے پر تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے اور یہ بجلی گھر جلد ہی کام شروع کر دے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بجلی کی پیداوار کیلئے بتیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کی لائنوں کو دورویہ کرنے پر چھ ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔