عالمی بینک کی منیجنگ ڈ ائریکٹر نے کہا پاکستان کے اقتصادی اشاریئے مثبت ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے بینک کی مسلسل امداد کا یقین دلایا۔

عالمی بینک کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف
29 مارچ 2014 (19:49)
0

عالمی بینک نے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی ہے۔

حکومت کی ان پالیسیوں کو آج(ہفتہ) اسلام آباد میں عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر SRI MULYANI INDRAWATI اور وزیرا عظم نواز شریف کی ملاقات میں سراہاگیا ہے۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈ ائریکٹر نے کہا پاکستان کے اقتصادی اشاریئے مثبت ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے بینک کی مسلسل امداد کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے بینک سے اگلے پانچ سال کے لئے اُن شعبوں کے لئے امداد چاہی جنہیں ترجیح حاصل ہوگی \' ان خاص شعبوں میں توانائی کا شعبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی معقول اور ٹھوس پالیسیوں کی بدولت ہماری قومی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹرSRI MULYANI INDRAWATI نے اسلام آباد میں وزیرخزانہ سے بھی ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے انہیں بتایا کہ حکومت ترجیحات کے ایک تین نکاتی ایجنڈے پر عمل کررہی ہے اور اس میں معیشت کو درست کرنے ' توانائی اور انتہا پسندی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہماری کوشش کے نتیجے میں ملک اب مالی دشواریوں سے باہر نکل رہا ہے۔

اسحاق ڈارنے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی امداد ملنے سے حکومت غربت پر قابو پاسکے گی اورعوام کے سماجی اور اقتصادی حالات بہتر بناسکے گی۔

عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا پاکستان کا معاشی ڈھانچہ بڑا حوصلہ افزاہے انہوں نے کہا اس کے نتیجے میں عالمی برادری اور عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔