سرکاری ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور انصاف کی وزارت صوبائی حکومتوں کے مشورے سے یہ پالیسی مرتب کر رہی ہے۔

خواتین پرتشددکےبارے میں قومی پالیسی کی تشکیل
29 مارچ 2014 (12:27)
0

حکومت خواتین پر تشدد کے بارے میں قومی پالیسی تشکیل دے رہی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق انسانی حقوق اور انصاف کی وزارت صوبائی حکومتوں کے مشورے سے یہ پالیسی مرتب کر رہی ہے۔

 


خواتین کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات کے بارے میں حکام نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پوائزنز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے جس کے تحت خواتین پر تیزاب پھینکنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

 

پنجاب میں تیزاب پھینکنے کے واقعات کے متاثرین کے لئے صوبائی بورڈ اور فنڈ قائم کیا جا رہا ہے جو متاثرین کے لئے طبی اور نفسیاتی علاج تجویز کرے گا۔