صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ گورڈن برائون وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون آج یوتھ فورم سے خطاب کرینگے
29 مارچ 2014 (10:21)
0

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون آج کنونشن سنٹر اسلام آباد میں یوتھ فورم سے خطاب کریں گے۔

 

پنجاب ہائوس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ گورڈن برائون وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی وزیراعظم پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔