وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں لاہور میں ایک اجلاس میں صوبے کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کیلئے صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف طریقوں کاجائزہ لیاگیا۔

ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے ایک ترقیاتی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب
29 مارچ 2014 (12:03)
0

وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں لاہور میں ایک اجلاس میں صوبے کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کیلئے صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف طریقوں کاجائزہ لیاگیا۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے مختلف سرکاری محکموں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صوبے کی معیشت کو مستحکم بنایا جاسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کیلئے ایک ترقیاتی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔