غیر فعال پانی کی سکیموں کی بحالی کیلئے خودمختار ادارہ قائم کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ

فراہمی آب کی غیر فعال سکیموں کی بحالی کی منظوری
29 جون 2017 (22:27)
0

حکومت پنجاب نے صوبے میں فراہمی آب کی غیر فعال سکیموں کی بحالی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری جمعرات کے روز لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
وزیراعلی نے صوبے میں غیر فعال پانی کی سکیموں کو بحالی کرنے کیلئے ایک ہفتہ میں جامع حکمت عملی پیش کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ غیر فعال پانی کی سکیموں کی بحالی کیلئے ایک خودمختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔