سری لنکا کی چماری اتاپتو کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 برسٹل،آسٹریلیا نے سری لنکا کو8وکٹوں سے ہرا دیا
29 جون 2017 (22:17)
0

برسٹل میں کھیلے گئے آئی سی سی خواتین عالمی کرکٹ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 257رنز بنائے۔
چماری اتاپتو نے بغیر آؤٹ ہوئے 178رنزبنائے۔
آسٹریلیا نے 258رنز کا ہدف43.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لیننگ نے آؤٹ ہوئے بغیر 152رنز بنائے۔
سری لنکا کی چماری اتاپتو کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔