نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی شام میں کرد ملیشیا کی طرف سے سرحد پار سے کسی بھی حملے کا جواب دے گا ۔

ترکی کی ایک بار پھر شام میں کرد ملیشیا کو مسلح کرنے کی امریکی کوشش کی مخالفت
29 جون 2017 (20:49)
0

ترکی نے امریکہ کی طرف سے شام میں کرد ملیشیا کو مسلح کرنے کی پھر شدید مخالفت کی ہے۔

ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرتلمش نے جمعرات کے روز انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو سمجھنا چاہیے کہ یہ غلط اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں کرد ملیشیا کی طرف سے سرحد پار سے کسی بھی حملے کا جواب دے گا اور ترکی کے خلاف دہشتگرد گروپوں کی کسی بھی کارروائیوں پر خاموش نہیں رہے گا۔