جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے متعدد بڑے منصوبے شروع کررکھے ہیں۔

اقتصادی راہداری کم ترقی یافتہ علاقوں کی تقدیر بدل دے گی،فضل الرحمن
29 جون 2017 (20:39)
0

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی تقدیر بدل دے گی۔

وہ جمعرات کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عبدالخیل میں132 کلوواٹ کے گرڈ سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کے جنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے متعدد بڑے منصوبے شروع کررکھے ہیں۔
انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبے مکمل ہونے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان تجارتی مرکز بن جائے گا۔