وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ دو طرفہ مزید مستحکم بنانے اور اقتصادی تعاون کو توسیع دینے کیلئے تیار ہے۔

پاکستان، برطانیہ کی مستحکم اور تاریخی شراکت داری ہے،اسحق ڈار
29 جون 2017 (20:31)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور اقتصادی تعاون کو توسیع دینے کیلئے کام کرنے کو تیار ہے۔

وہ جمعرات اسلام آباد میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر رچرڈ کراوڈر سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی مستحکم اور تاریخی شراکت داری ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد حکومت بلند پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
اسحق ڈار اور قائم مقام ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر تبادلہ خیال کیا۔