آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تقریباً 2ارب روپے مختص۔

صوبائی حکومت کراچی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم
29 جون 2017 (19:31)
0

سندھ حکومت کراچی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بہتری کیلئے پرعزم ہے ۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کراچی سے نمائندہ محمد وقاص کو بتایاکہ صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اگلے مالی سال میں تقریبا دو ارب روپے مختص کیے ہیں ۔
سولہ ارب روپے سے زیادہ کی نئی سکیموں کے تحت گجرنالہ کے دونوں اطراف چوبیس فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی اور شہر کے صنعتی علاقوں میں صنعتی شعبہ کے آلودہ پانی کو صاف کرنے کیلئے پانچ پلانٹ قائم کیے جائینگے ۔