وزیر تجارت نے کہا کہ ریکارڈ سرمایہ کاری کی وجہ سے ملک میں روزگار کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

اقتصادی راہداری،دنیا پاکستان کو ابھرتی عالمی معیشتوں میں شمار کر رہی ہے،دستگیر
29 جون 2017 (19:26)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے آغاز سے دنیا پاکستان کی معیشت کو ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں میں شمار کررہی ہے۔
جمعرات کے روز گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈ سرمایہ کاری کی وجہ سے ملک میں روزگار کے سینکڑوںمواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کی مدد سے ترقی خوشحالی اور جمہوریت کے خلاف مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔