چیف کمشنر شماریات نے کہا کہ چاروں صوبوں کے ایک سو اکاون اضلاع، آزادجموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں مردم شماری ہوئی۔

صوبائی مردم شماری کے نتائج آئندہ ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں گے،ڈار
29 جون 2017 (19:19)
0

صوبائی مردم شماری کے نتائج آئندہ ماہ کے آخر تک دستیاب ہوں گے۔

یہ بات چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس میں بتائی۔
آصف باجوہ نے کہا کہ چاروں صوبوں کے ایک سو اکاون اضلاع، آزادجموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں مردم شماری ہوئی۔
وزیرخزانہ اسحق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ مردم شماری کا پورا عمل مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ مردم شماری1998 میں پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے کرائی تھی اور اب تقریبا دوعشروں کے بعد چھٹی مردم شماری بھی مسلم لیگ نون کی حکومت ہی کرارہی ہے۔