ایاز صادق نے کہاکہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈے میں اضافہ عالمی ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔

پاکستان کا باہمی اختلافات کے حل کیلئے پائیدار مذاکرات کی ضرورت پر زور
29 جون 2017 (17:59)
0

قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایاز صادق نے کہاہے کہ دنیا میں کوئی بھی جمہوری ملک عوام کوحقوق دیئے بغیر ان کا حقیقی نمائندہ ہونے کا دعوی نہیں کرسکتا۔

وہ کوریا کے دارالحکومت سیول میں یوروایشین ممالک کے دوسرے اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے ۔
سپیکر نے باہمی اختلافات کے حل کیلئے دوطرفہ اورعلاقائی سطح پر پائیدار مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا ۔
ایاز صادق نے کہاکہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈے میں اضافہ عالمی ہم آہنگی کیلئے سنگین خطرہ اور سماجی ومعاشی ترقی ، خوشحالی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔