شہبازشریف کی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو چوکس رہنے اور قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مون سون کے دوران پیشگی اقدامات کا جائزہ
29 جون 2017 (17:52)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ محکموں کومکمل چوکس رہنے اور قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کے روزلاہور میں ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مون سون کے موسم میں حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلی نے دریائوں کی صورت حال کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرنے کی ہدایت کی اورمحکمہ موسمیات سے کہاکہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے موسم کی صحیح صحیح پیش گوئی کریں ۔