وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

File Photo

محمود عباس کا نوازشریف کو ٹیلیفون، آئل ٹینکر آتشزدگی پررنج و غم کا اظہار
29 جون 2017 (17:45)
0

فلسطین کے صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور بہاولپور میں آئل ٹینکر آتشزدگی سانحے میں بھاری جانی نقصان اور زخمیوں پرگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاکہ عیدالفطر کے موقع پر بہاولپور کا واقعہ انتہائی اندوہناک المیہ ہے جس سے پوری قوم مغموم اور افسردہ ہے ۔
دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے فلسطین کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے فلسطین کی آزادی کے منصفانہ نصب العین کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور وہ فلسطین کے برادر عوام کی جدوجہد میں ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔