دارالعوام کے نئے منتخب ارکان ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان ، قانون ماہرین ، ممتاز پالیسی سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔

صدرآزادکشمیر مسعود خان برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے پر لندن روانہ
29 جون 2017 (16:46)
0

آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے پر لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ لندن میں قیام کے دوران وہ دارالعوام کے نئے منتخب ارکان ، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان ، قانون ماہرین ، ممتاز پالیسی سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔
سردار مسعود خان انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال ، بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔