اجلاس کو بتایا گیا کہ دیر ، چترال ہائی وے جو مٹی کے تودے گرنے کے باعث دو مقامات پر بند تھی کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں :این ڈی ایم اے
29 جون 2017 (16:41)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ وہ مون سون کی بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کے تعاون سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ادارے کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

ادارے کے چیئرمین عمر محمود حیات کی صدارت میں جاری ایک اجلاس میں مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملکی سطح پر کئی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دیر ، چترال ہائی وے جو مٹی کے تودے گرنے کے باعث دو مقامات پر بند تھی کو ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔