مری میں مقامی طور پر لگائی گئی چیئرلفٹ ٹوٹ اچانک ٹوٹ کر گئی جبکہ بھیرہ انٹرچینج کے قریب ایک حادثہ پیش آیا ۔

مری اور بھیرہ کے قریب دو مختلف حادثات میں 15افراد جاں بحق
29 جون 2017 (16:34)
0

مری میں آج مقامی طور پر تیارکردہ ایک نجی چیئرلفٹ ٹوٹ کرگہری کھائی میں گرنے سے دس افراد جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔چیئرلفٹ مقامی لوگوں نے چھراپانی اور بنواڑی کے درمیان لگائی تھی۔
ادھرموٹروے پر آج بھیرہ انٹرچینج کے قریب ایک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشوں کو لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔

ادھروزیراعظم محمد نواز شریف نے آج مری میں مقامی لفٹ کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔