دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو طلب کر کے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جس میں ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

پاکستان کابھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج
29 جون 2017 (16:23)
0

پاکستان نے بھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر رگھورام کو طلب کر کے بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی جس میں ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا افسوسناک اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے قوانین کے منافی ہے۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کرائے۔