تعزیتی ریفرنس میں پاراچنار اور کوئٹہ کے دہشت گرد حملوں اور بہاولپور میں آئل ٹینکر کے سانحے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

قوم پاراچنار، کوئٹہ اور بہاولپور واقعہ کے متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے: مریم اورنگزیب
29 جون 2017 (16:13)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک تعزیتی ریفرنس ہوا۔اس موقع پر پاراچنار اور کوئٹہ کے دہشت گرد حملوں اور بہاولپور میں آئل ٹینکر کے سانحے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں ان ہولناک سانحوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔تعزیتی ریفرنس میں اطلاعات ونشریات کے سیکرٹری سردار احمد نواز سکھیرا اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے دوسرے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔