محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اگلے 24گھنٹے کے دوران مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
29 جون 2017 (14:05)
0

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت متعدد مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخواء ، سندھ ، فاٹا ، کشمیر ، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کو امکان ہے۔ بارشوں کے نئے سلسلے سے برساتی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا خدشہ ہے۔