حریت فورم کی میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل نظربندی کی سخت مذمت
29 جون 2017 (12:07)
0

مقبوضہ کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت فورم نے اپنے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی سرینگر میں مسلسل نظربندی کی سخت مذمت کی ہے۔سرینگر میں ایک بیان میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ میرواعظ کو مذہبی ، سماجی اور سیاسی سرگرمیوں حتیٰ کہ عید کی نماز کی ادائیگی سے بھی روکنا انتقامی کارروائی اور قابض حکام کی بوکھلاہٹ کا مظہرہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارتی حکام میرواعظ کو نقل وحرکت سے روک کر جہاں تک ممکن انہیں کشمیری عوام سے دور رکھنے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مختار احمد وازا اورہلال احمد وارسمیت فورم کے دوسرے رہنماؤں کو پابند سلال رکھنااور درجنوں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گھروں پر نظربند رکھنا انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ حق خودارادیت کے حصول کیلئے عوام کی حقیقی تحریک کو دبانے کیلئے ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے ۔