File Photo

وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں7 چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گی
29 جون 2017 (11:30)
0

وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں سات چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کرے گی جن پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔

فاٹا کے ترقیاتی ادارے کے ذرائع کے مطابق یہ بجلی گھر اگلے سال کے آخر تک کرم ، شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں تعمیر کئے جائیں گے۔
ان منصوبوں کیلئے ٹینڈرز پہلے ہی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
ان بجلی گھروں سے دو اعشاریہ آٹھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔