File Photo

ملک بھر میں اعلیٰ تحقیق کے مراکز قائم کئے جائیں گے:مختار
29 جون 2017 (11:15)
0

غذائی قلت ، آبی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں اعلیٰ تحقیق کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے یہ بات ریڈیو پاکستان کے اسلام آباد کی نمائندہ فریحہ حسن کو ایک انٹرویو میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے Sunنیٹ ورک کے اشتراک سے پہلے ہی ایک منصوبہ شروع کیا جا چکا ہے۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں جامعات کے ذیلی کیمپس قائم کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ سترویں یوم آزادی کے تناظر میں رواں سال پہلی بار یونیورسٹی اولمپکس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں میں ملک اور دنیا بھر کی جامعات کے طلباء حصہ لیں گے۔