File Photo

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
29 جون 2017 (11:10)
0

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے جسٹس ">قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے ۔  جسٹس دوست محمد خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب کے دور ان ان سے حلف لیا۔

تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ، سینئر وکلاء اور قانونی افسروں نے شرکت کی۔  جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے بیرون ملک دورے کے دوران جسٹس ">قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔