File Photo

چین اور روس کی خطے میں امن برقرار رکھنے کے مسودے پر بات چیت
29 جون 2017 (09:57)
0

چین اور روس نے ایک لائحہ عمل کے اس روسی مسودے پر بات چیت کی ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کا خاتمہ اور خطے میں امن برقرار رکھنا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Lu Kang نے یہ بات بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں بتائی، انہوں نے کہا کہ چین اس مسئلے کے حل کے لئے روس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف عائد کردہ پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔