File Photo

اسرائیل کی شام کے مورچوں پر گولہ باری
29 جون 2017 (08:23)
0

اسرائیل نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر ایک مارٹر گولہ گرنے کے بعد شام کے مورچوں پر گولہ باری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ شام سے آنے والا مارٹر گولہ شمالی گولان کی پہاڑیوں میں ایک کھلی جگہ گرا اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔

ادھر اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے Hebron میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا شخص مسلح تھا اور 9 فوجیوں پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔