لندن:پاکستانی ہائی کمیشن کی '' ابھرتا ہوا پاکستان'' کے عنوان سے تشہیری مہم
29 جون 2017 (08:18)
0

لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے برطانیہ میں پاکستان کی ثقافت کے فروغ کیلئے'' ابھرتا ہوا پاکستان'' کے عنوان سے ایک تشہیری مہم شروع کی ہے جو چار ہفتے جاری رہے گی ۔

یہ اقدام پاکستان کی آزادی کی سترسالہ تقریبات کاحصہ ہے ۔
مہم کے تحت لندن کی روایتی سرخ ڈبل ڈیکر بسیں وسطی لندن کی سڑکوں پرابھرتے ہوئے پاکستان کی تشہیر کررہی ہیں جو دنیا بھر کے سیاحوں کامرکز ہے ۔